[ Log On ] [Register]
تفصیل اگر ہماری مساجد پر سے نا جائز قبضے ختم نہ کیے گئے اور حکومت، پولیس اور ایجنسیاں اپنی صفوں سے انتہا پسندوں کو الگ نہ کرسکی تو عوام اہلسنت اپنے عقائد و مساجد کے تحفظ کے لئے سروں پر کفن باندھے اپنا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہونگےسنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شکیل قادری ::: پاکستان اسلامی فلاحی ریاست ہے اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔پاکستان کو ماڈل بنانے کیلئے ضروری ہے بلا تفریق تعلیم کو عام کیا جائے ا ور عوام میں شعور بیدار کیا جائےسربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ::: :مرکز اہلسنت
تفصیل صوبہ پنجاپ ( پتوکی ) پاکستان کا امن تباہ کرنے والوںکا اسلام سے دور کا واسطہ بھی نہیں معلوم ہوتا ،اسلام محبت اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے رکن مر کزی رابطہ کمیٹی سنی تحریک حافظ شاہد حسین ::: قوم ،آمریت،وڈیرہ شا ہی اور جا گیر درانہ نظا م کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گی۔ستراویں ترمیم اوراٹھاوا ن ٹوبی کو حکو مت اور اپو زیشن مل کر تحفظ دے رہی ہیں -ڈ و ثر نل کنو نیئر سنی تحریک محمد زاہد حبیب قادری ::: پنجاب(گوجرانوالہ) وفا قی وزیر داخلہ رحما ن ملک کو اخلا قی جراء ت کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے فوری مستعفی ہو نا چا ہئے۔پا کستان میں بلیک واٹر کی مو جودگی ملکی استحکام کے لئے خطرہ ہے۔حکمرانوں کویا د رکھنا چا ہئے کہ ان کو امریکہ نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے ۔ڈویژنل کنونیرمحمدزاہدحبیب قادری ::: آج سنی تحریک میلاد جلو سوں پر حملہ کر نے والوں کے خلاف ملک بھر میں احتجا جی مظا ہرے ،ریلیاں اور جلو س نکا لے گی ،اس سلسلہ میںسنی تحریک آج مو رخہ 5 ما رچ سہ پہر 3بجے دفتر سنی تحریک ایمن آبا دی گیٹ تا سیا لکو ٹی دروازہ تک احتجا جی ریلی نکا لے گی۔سنی تحریک کے رابطہ سیکٹر ی ملک راشد محمو د عا بد ::: ملک کو ایک سا زش کے تحت فرقہ واریت اور خا نہ جنگی کی طر ف دھکیلا جا رہا ہے۔اہلسنت کی خا مو شی اور امن پا لسی کو کمزری مت سمجھا جا ئے یہ ہما ری حب الوطنی ہے ۔10 ما رچ کو ملک گیر علما ء مشا ئخ کنو نشن کیا جا ئگا ۔سنی تحریک کے ڈ ویژ نل کنو نیئر سنی تحریک محمد زاہد حبیب قا دری ::: :علاقایی خبرین
Wait

پاکستان کے میگاسٹی شہر کراچی میں بعض شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر محبت کی فضاء اور بھائی چارے کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیںسربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی ( ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے میگاسٹی شہر کراچی میں بعض شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر محبت کی فضاء اور بھائی چارے کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور ملکی معیشت کی شہہ رگ کو کاٹ کر ملک کو اقتصادی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت دہشتگروں کوآئینی طریقے سے کیفر کردار تک پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے سانحہ نشترپارک عیدمیلادالنبیؐ سے لیکر آج تک رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا اور جو دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں انہیں سیاسی مصلحت کے تحت انکے انجام تک نہیں پہنچایا گیا یہ ہی وجہ ہے کہ دہشتگرد کراچی سمیت ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونی آقاؤں کے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کےلئے جب چاہیں دہشتگردی کا سانحہ رونما کردیتے ہیں جو پاکستان کے اداروں کیلئے ہی نہیں بلکہ جمہوری حکومت کےلئے بھی افسوسناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شیرشا ہ اور پاک کالونی سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ نشترپارک عیدمیلادالنبیؐ میں سنی تحریک کی اعلیٰ قیادت سمیت 63علماء مشائخ کو شہید کردیا گیا مگر سانحہ نشتر پارک کے ماسڑ مائینڈ آج تک گرفتار نہیں ہوسکے اور جن افراد کو سانحہ نشتر پاک کے سانحہ میں گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی بری ہو چکے ہیں جو کہ انتظامیہ اور ان اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے جو بلند بانگ دعوے کر رہے تھے کہ سانحہ نشتر پارک کے اصل دہشتگرد گرفتار ہو چکے آج و ہ بتائیں کہ کہاں ہیں سانحہ نشترپارک کے دہشتگرد اور انہیں کیوں سزائیں نہیں ہوئیں۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مصلحت پسندی کو ترک کئے بغیر دہشتگری ختم کرنے کا تصور ایسا ہی ہے جیسے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہوں۔انہوں نے کہا سنی تحریک قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہتی ورنہ 48گھنٹوں میں دہشتگردوں کو زمین کے اندر سے بھی نکال کر منظر عام پر لا سکتے ہیں لیکن ہمیں افسوس ہے کہ 4سال کا عرصہ گذرجانے کے باوجود سانحہ نشترپارک عیدمیلاد النبی ؐ کے اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا صرف عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے بلندوبانگ دعوئے کئے گئے جو کسی بھی طور جمہوریت کے منافی عمل ہے ثروت اعجاز قادری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ نشترپارک کی تحقیقات سپریم کورٹ کے3ججزپر مشتمل ٹربیونل سے کرائیں تاکہ اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے اور دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو بھی خاکستر کیا جاسکے

Date: 2/2/2010 12:00 AM


View Our News Archive

 
 
 
  All images and contents are the property of Sunni Tehreek, any usage of commercial or personal without permission will be prohibited.permission will be prohibited.
(C) Copyrights 08-09- All rights reserved, sunnitehreek.com.pk