جان نثار مصطفی کانفرنس عوام اہلسنت کےلئے سنگ میل ثابت ہو گی عوام جو ک درجو ک شر کت فرماکرسنی یکجہتی کا مظاہرہ کریں محمد شاہد غوری مرکزی رہنماء سنی تحریک
محترم صحافی حضرات
السلام علیکم،
سب سے پہلے ہم آپکے انتہائی شکر گزار ہیں کہ آپ بالخصوص کراچی کی موجودہ صورتحال کے باوجود ہماری مختصر وقت کی دی جانے والی دعوت پر تشریف لائے۔
اس وقت شہر میں خو ن ریزی اور ٹارگٹ کلنگ کی جو صورتحال ہے وہ قابل تشویش ہے اور جس کا خود وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے گذشتہ روز اس بات کا بر ملا اعتراف بھی کر لیا ہے کہ اس خون ریزی میں سیاسی جماعتیں اور سیاسی مفاہمت شامل ہے۔ کراچی شہر جو ایک پر امن شہر تھا اسے ہر اس موقع پر جب کوئی بڑا مذہبی تہوار آنا ہوتا ہے خراب کر کے نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار اپنے چند کوڑیوں کے ہاتھوں زرخریدغلاموں کے ہاتھوں خراب کرنے کی سازشیں شروع کر دیتے ہیں اور ان سازشوں کو روکنے میں حکومت ہر دفعہ ناکام ہوجاتی ہے جس کی وجہ سیاسی مصلحت ہوتی ہے۔
صحافی حضرات:۔
سانحہ یوم عاشوراس شہر کے لئے کوئی نیا مذہبی سانحہ نہیں تھا اس سے قبل2006میں عید میلادالنبی ؐکے موقع پر سانحہ نشتر پارک میں سنی تحریک کی اعلیٰ قیادت سمیت 63علماء و مشائخ کو شہید کردیا گیا اور افسوس کہ اس سانحہ کے ملزمان اور اس کے پس پست عناصر کو آج تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ سنی تحریک ہر سال عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے قائدو بانی امیرشہدائے ا ہلسنت محمد سلیم قادری ،شہداء عیدمیلادالنبی ؐسربراہ سنی تحریک شہید محمد عباس قادری ،شہیدمحمد اکرم قادری ،شہید افتخار احمد بھٹی ،شہیدڈاکٹر عبدالقدیر عباسی سمیت سانحہ نشتر پارک کے 63سے زائد علماء ومشائخ کا عرس مبارک مناتی ہے اور اس سلسلے میں ہر سال ایک عظیم الشان جانثاران مصطفی ؐکانفرس کا انعقاد کیا جاتاہے۔جبکہ موجودہ ہفتہ میں ہفتہئ امام احمدرضا بھی منا یا جاتاہے۔
صحافی حضرات:۔
ہر سال کی طرح امسال بھی سنی تحریک اپنے شہداء کاعرس مبارک بڑے جوش وخروش سے منارہی ہے اور اس سلسلے میں بروز ہفتہ13فروری2010کو نشترپارک میں ایک عظیم الشان جانثار مصطفیٰ ؐکانفرس منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام ،مشائخ عزام، پیران عظام اور عوام اہلسنت کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔جبکہ اس کانفرس میں شرکت کے لئے مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔13فروری2010کو منعقدہ کانفرس سے سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے اور ملک میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی وبے روزگاری اور بد امنی کے حوالے سے سنی تحریک آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کرینگے۔ اس سے قبل یوم امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمۃاللہ علیہ کے حوالے سے ہفتہ امام احمد رضا بھی منایا جارہا ہے اور اس کاآغاز 6فروری2010بروز ہفتہ بعد نماز عشاء لانڈھی میں امام احمد رضاکانفرس سے کیا جائے گا۔جبکہ 7فروری بروزاتوار کھارادر پولیس چوکی اور اورنگی ٹاؤن میں بھی امام رضا کانفرس منعقد کی جائینگی۔اس کے علاوہ پیر تا جمعہ تک شہر بھر کے مختلف علاقوں کے علاوہ سندھ،پنجاب،بلوچستان اور سرحد میں بھی اس طرح کی کانفرس کا انعقاد سنی تحریک کے تحت کیا جارہا ہے۔
جیسا کہ ہم نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ ہر بڑے مذہبی تہوار سے قبل نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار مذہبی تہواروں کے پروگرام کو تہس نہس کرنے کے لئے سازشیں کرتے آئے ہیں اور سنی تحریک نے ہر تہوار سے قبل ایسے سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے کیونکہ ہم نبی ؐ کے نام پر مرمٹنے والے لوگ ہیں ۔
صحافی حضرات:۔
ہم آپ کے توسط سے حکام با لا کو بھی باور کرنا چاہتے ہیں کہ جانثار مصطفی کانفرس سمیت ہفتہ امام احمد رضا کے دوران کسی بھی پروگرام میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر اس میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کا جمہوری طریقے سے جواب دیا جائے گا۔
ہم نے جانثار ان مصطفی کانفرس کے انعقاد کے لئے اجازت نامے کے لئے 5جنوری2010 کو ہی درخواست جمع کرا دی ہے اس کے علاوہ امن وامان کے قیام کرنے والے تمام اداروں کو بھی تحریری درخواست بھی دےدی ہے جبکہ اس حوالے سے حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کرلی ہے۔
صحافی حضرات:۔ ہم ایک بار پھر آپ کے مشکور ہیں کہ آپ یہاں تشریف لائے اور ہمارے پیغام کو اپنے میڈیا کے توسط سے 18کروڑ عوام تک پہنچانے میں ہماری مدد فرما ئی ہے۔ساتھ ہی میں آپ سے استدعا کروں گا کہ آپ جانثار مصطفی کانفرس سمیت امام احمد رضا کانفرس منعقدہ اجتماعات میں بھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔
والسلام
محمد شاہد غوری مرکزی رہنماء سنی تحریک
قاری خلیل الرحمن قادری (کنوینر علما ء بورڈسنی تحریک)
محمد مبین قادری ( رکن رابطہ کمیٹی سنی تحریک)
Date:
2/3/2010 12:00 AM
|