|
صوبہ پنجاپ ( پتوکی ) پاکستان کا امن تباہ کرنے والوںکا اسلام
سے دور کا واسطہ بھی نہیں معلوم ہوتا ،اسلام محبت اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے رکن مر کزی رابطہ کمیٹی سنی تحریک حافظ شاہد حسین
صوبہ پنجاپ(پتوکی ) سنی تحریک مر کزی رابطہ کمیٹی کے رکن حافظ شاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن تباہ کرنے والوںکا اسلام
سے دور کا واسطہ بھی نہیں معلوم ہوتا ،اسلام محبت اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت انبیاء علیہ السلام،صحابہ
کرام،اولیاء عظام کی تعلیما ت ہیں ،عدل فارقی اورشہادت حسین ہمیں بےگناہوں نہیں بلکہ ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے
کا درس دیتے ہےںجبکہ یہاں پراسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار ملکی املاک ،بے گناہ عوام،اور سیکیورٹی فورسسزکا سر عام قتل کرنے
سے ذرہ برابر بھی دریغ نہیںکرتے بلکہ مقدس ایام کا بھی لحاظ نہیں رکھ رہے ۔مگر وطن عزیز پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اور
یہ تا قیامت سلامت رہے گانقصان پہنچانے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیںگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ویرم چک
4 میں تحریک کے رہنما امجد بھٹی کے بھانجے کے انتقال پراظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر عوام اور کارکنوں سے گفتگو
اورپریس کلب پشاور پربم دھماکے کے خلاف کارکنان کے احتجاجی اجلاس منعقدہ دفتر سنی تحریک مین بازار فیصل کالونی پتوکی
سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریکی راہنما ر انا راشد اقبال ، محمد اختر قادری ، اکرم قادری، انور قادری ، خالد محمود ،
خالد میاں، شہاب الدین،رشید چشتی،عبدالماجد قادری ،پیر راشد شاہ، مہر عاشق،مہر ریاض اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔حافظ
شاہد نے مزید کہا کہ تحریک قیام پاکستان کے دوران قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے اور قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے
اور انکی اولادیں آج پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے اور اسی وجہ سے ملک دشمن کاروائیوں میں مصروف ہیں انھوں نے کہا
کہ سنی تحریک کے کارکنان ملک دشمن قوتوں سے مقابلہ کے لیئے ہمہ وقت تیاراور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور وطن عزیز
پاکستان و اسلام کی سر بلندی کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔
Date:
12/24/2009 12:00 AM
|