[ Log On ] [Register]
تفصیل قومی سوچ و یکجہتی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں اس وقت اتحا دو یگانگت اور آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہےسربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ::: سانحہ یوم عاشور اسلام اور ملک کے خلاف سازش تھی پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف مل کر مقابلہ کریں سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید ::: باطل قوتوں کے سامنے حسےنےت کا پر چم بلند رکھتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کےلئے جدوجہد کرتے رہےں ہے ۔مرکزی رہنما سنی تحریک محمد شکیل قادری ::: :مرکز اہلسنت
تفصیل پنجاب ( سیالکوٹ ) قومی مفا ہمتی آرڈیننس کو ملکی مفا د ا ور غیرآئینی قرار دیئے جانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ صدر آصف علی زردری سمیت حکومت میں شامل دیگراین آراو زدہ لوگ ملکی خزانہ لو ٹنے والے ڈاکو اور عوام کا خون چوسنے والی جو نکیں ہیں سےکرٹری اطلاعات سیالکوٹ احمد فراز ::: :علاقایی خبرین
Wait

باطل قوتوں کے سامنے حسےنےت کا پر چم بلند رکھتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کےلئے جدوجہد کرتے رہےں ہے ۔مرکزی رہنما سنی تحریک محمد شکیل قادری

کراچی ( ) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ باطل قوتوں کے سامنے حسےنےت کا پر چم بلند رکھتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کےلئے جدوجہد کرتے رہےں ہے ۔ چند مٹھی بھر انتہاپسند ودہشتگرد ہمارے عزم کو متزلزل نہےں کر سکتے ہماری دو اعلیٰ قےادتوں نے اسلام اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کےلئے قربانےاں دےکر ثابت کیاہے کہ سنی تحرےک کے کار کنان مر تو سکتے ہےں پر اسلام اور پاکستان پر آنچ آتا نہےں دےکھ سکتے ۔ سر براہ سنی تحر ےک اپنے پُر عزم حوصلوں کے ساتھ باطل قوتوں کو سر خم کرنے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہےں ۔ان خےالات کا اظہار محمد شکےل قادری نے اورنگی ٹاون سےکٹر 10مےں شہدائے کر بلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہاکہ سنی تحریک اپنے اکابرین کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپناتے ہوئے بغیر کسی خوف و خطرجدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ شہداء اہلسنت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہمیں دین محمد مصطفیؐاور نظام مصطفیؐجو راہ دیکھائی ہے اس کو پانے کےلئے سنی تحریک کا کوئی بھی کارکن اپنی جان قربان کرنے سے نہیں ڈرے گا۔انہوں نے کہا کہ آج پا کستان میں چند انتہا پسند و دہشت گرد ہمارے معاشرے اور عوام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں وہ عاشقان رسول کو شاید نہیں جانتے جو کہ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انتہا پسندوں و دہشت گردوں کےلئے زمین تنگ کردیں گے ۔محمد شکیل قادری نے کہا کہ حسنیت ہمیں ظلم و جبر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے کا درس دیتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں عاشقان رسول نے طے کیا ہوا ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو مساجد اور بزرگان دین کے مزارات کی بے حرمتی کرنے والوں کو سر زمین پاکستان سے نکال پھینکیں گے انہوں نے کہا کہ سنی تحرک کے شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہے جو کہ ہمیں اپنی جدوجہد اور منزل کے حصول کےلئے کی جانیوالی قائدین کی قیادت کو ایک لڑی میں پروکر رکھے ہوئے ہے شکیل قادری نے کہا کہ سنی تحریک کا ایک ایک سپاہی شہید محمد سلیم قادری،شہید محمد عباس قادری سمیت تمام شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے مقاصد کے حصول تک بھر پور جدوجہد سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔

Date: 1/4/2010 12:00 AM


View Our News Archive

 
 
 
  All images and contents are the property of Sunni Tehreek, any usage of commercial or personal without permission will be prohibited.permission will be prohibited.
(C) Copyrights 08-09- All rights reserved, sunnitehreek.com.pk