|
سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ دہشتگردوں کے خلاف قانونی ڈنڈا حرکت میں لائے اور دہشتگردوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے
کراچی ( ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کا امن سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی عوام ،ملک،جمہوریت کیلئے ناسورہے۔قتل و غارتگری دہشتگردی کے ذریعے عوام کو محصور کرنا جمہوری نظام کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے امن و امان قائم کرنے اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں عملی طور پر کردار ادا کریں۔ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔بے گناہ عوام کی لاشوں پر سیاست سے گریز کیا جائے ۔حکومت سندھ و انتظامیہ کراچی کے چند علاقوں کو مسلح دہشتگرد وں سے پاک کرائے ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک نے شہر کراچی میں بڑ ھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ دہشتگرد ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نہتے عوام کی خون سے ہولی کھیلنے والے یادرکھیں کہ وہ طاقت سے عوام کو یر غمال نہیںبناسکتے۔سنی تحریک قیام امن کیلئے بھر پور کردار اداکریگی لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنی ر ٹ کو ہر حال میں قائم کرے اُنہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے کارکنان،ہمدرد،علماء کرام ،معززین امن کی بحالی کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کردیں ثروت اعجاز قادری نے مذہبی وسیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مفادات سے بالاتر ہوکر امن کی بحالی کیلئے عملی جدوجہدکریں حکومت سندھ دہشتگردوں کے خلاف قانونی ڈنڈا حرکت میں لائے اور دہشتگردوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔انہوں نے کہا کہ بنارس ،قصبہ ،اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن ،گلشن جوہر ودیگر متاثرہ علاقوں میں امن کی بحالی کیلئے قانون نافذکرنیوالے ادارے کراچی کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مثبت کردار ادا کریں ۔اُنہوں نے کہاکہ کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کیلئے محلہ کمیٹیا ںقائم کی جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں پر نظر رکھی جائے تاکہ کراچی کے عوام کسی بھی ممکنہ ریاستی آپریشن سے بچے رہے اور کوئی بھی غیرجمہوری قوت جمہویت کی گاڑی کو پٹری سے اتار نہ سکے۔ثروت اعجاز قادری نے دہشتگردی سے متاثرعلاقوں و محصور عوام کیلئے ویلفیئر اداروں سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچائیں اور اہلسنت خدمت کمیٹی کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں ہر متاثرین کی امداد کریں#
Date:
7/7/2011 12:00 AM
|