[ Log On ] [Register]
تفصیل قومی سوچ و یکجہتی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں اس وقت اتحا دو یگانگت اور آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہےسربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ::: سانحہ یوم عاشور اسلام اور ملک کے خلاف سازش تھی پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف مل کر مقابلہ کریں سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید ::: باطل قوتوں کے سامنے حسےنےت کا پر چم بلند رکھتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کےلئے جدوجہد کرتے رہےں ہے ۔مرکزی رہنما سنی تحریک محمد شکیل قادری ::: :مرکز اہلسنت
تفصیل پنجاب ( سیالکوٹ ) قومی مفا ہمتی آرڈیننس کو ملکی مفا د ا ور غیرآئینی قرار دیئے جانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ صدر آصف علی زردری سمیت حکومت میں شامل دیگراین آراو زدہ لوگ ملکی خزانہ لو ٹنے والے ڈاکو اور عوام کا خون چوسنے والی جو نکیں ہیں سےکرٹری اطلاعات سیالکوٹ احمد فراز ::: :علاقایی خبرین
Wait

عوام اپنی مدد آپ کے تحت قیام امن کی کوششیںاور اپنی حفاظت خود کریںحکومت اور ان کے اتحادیوں سے کسی قسم کی امید لگانا اندھے کو روشنی دکھانے کے مترادف ہے۔ سربراہ سنی تحر یک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی ( ) سربراہ سنی تحر یک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی دوہری پالیسی اور دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کی وجہ سے روشنیوں کا شہر کراچی تاریکی کا منظر پیش کررہا ہے۔عوام خوفزدہ ہیں اور شہریوں کی جان و مال ،عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے۔قیام امن کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی مثبت اقدامات نہیں کئے گئے صرف زبانی خرچ سے کام لیاجارہا ہے۔صوبائی حکومت امن وامان کی بحالی سمیت ٹارگٹ کلرز دہشتگردوں کو قانون کے شکنجے میں نہیں جکڑ سکتی تو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے گھر چلی جائے ،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکزِاہلسنت پر گلستان جوہر،پی آئی بی کالونی گرومندر سے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ حالات کی خرابی کے پسِ پردہ مفادات و اقتدار کی تک وگو ہے۔ بے گناہ شہریوںکے قاتل آزاددنداناتے پھر رہے ہیںجب کہ کچھ قوتیں لاشوں پر سیاست کررہی ہیں جوکہ عوام سے ہمدردی کے بجائے انکے ساتھ ایسا رویہ ہے جو جمہوری قدروں کے منافی اور ظالمانہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت قیام امن کی کوششیںاور اپنی حفاظت خود کریںحکومت اور ان کے اتحادیوں سے کسی قسم کی امید لگانا اندھے کو روشنی دکھانے کے مترادف ہے۔اُنہوں نے کہاکہ حکمران جان رکھیں کہ عوام کا سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ہر کوشش کو سنی تحریک اپنا فرض سمجھتی ہے جس کے تحت عوام اپنے اصل دشمنوں سے آگاہ ہوسکیں ۔اُنہوں نے کہا کہ سنی تحریک امن کی ہر اس قوت کے ساتھ ہاتھ بڑھانے کیلئے تیار ہے جو کہ کراچی کو امن کا گہوارہ اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں دہشتگرد وں کے ہاتھوں انسانی جانوں کا خون بہایا جارہا ہے اور ان حقائق سے آنکھیں چرائی جا رہی ہیں جن حقائق کو عوام کے سامنے آنا چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ جب وزیرداخلہ کو یہ علم ہے کہ اسرائیل کا اسلحہ کراچی میں استعمال ہو رہا ہے تو پھر یہ بھی علم ہوگا کہ کراچی میں انسانی جانوں کا خون بہانے والے قاتلوں کے پیچھے وہ کونسی عالمی اور اندرونی قوت ہے جس پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی زبان پر تالے لگے ہوئے ہیں اور وہ عوام کو بیرونی و اندرونی قاتل ہاتھوں سے آگاہ نہیں کررہے ،اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر عوام کے قتل ِعام کے تمام محرکات و کردار وں کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ عوام امن کے قاتلوں کو پہچان سکیں#

Date: 7/23/2011 12:00 AM


View Our News Archive

 
 
 
  All images and contents are the property of Sunni Tehreek, any usage of commercial or personal without permission will be prohibited.permission will be prohibited.
(C) Copyrights 08-09- All rights reserved, sunnitehreek.com.pk